سکواش کے سابق عالمی چیمپئن شیر خان کی شیخ فاروق اقبال کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ مئی 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن شیر خان، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل (ر ) مجاہد اللہ ترین، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا تنویر احمد اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل نے شیخ فاروق اقبال کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شیخ فاروق اقبال اور ان کی ٹیم پہلے کی طرح ملک میں تن سازی کے کھیل کی ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی فلاح بہبود کیلئے بھی پہلے سے زیادہ کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :