عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کل کیا جائے گا

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) چوتھے عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کل ہفتہ کو کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام 29 مئی سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 26 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، اسلام آباد، بلوچستان کی ٹیمیں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی مینجر میٹنگ کل ہفتہ کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 جون کو کھیلا جائے گا فائنل کے بعد ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا جائیگا جو کہ جون میں کراچی میں لگا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم رواں سال جولائی میں ملائیشیا میں کھیلے جانے والی انٹرنیشنل روک بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔