حسن نواز اور مریم نواز کی تیسری مرتبہ لڑائی ہو گئی
حسین نواز نے پاکستان آنے سے صاف انکار کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مئی 2018 11:48
(جاری ہے)
وہ ان مسئلوں میں نہیں پڑیں گے اور نہ ہی پڑنا چاہتے ہیں، حسین نواز نے اپنے والد سے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،نہ ہی میں پاکستان کا شہری ہوں اور نہ ہی میں نے پاکستان میں کوئی کاروبار کرنا ہے،نہ میرے یہاں کے بیوی بچے ہیں، نہ میری یہاں کوئی جائیداد ہے،تو میں کیوں پاکستان آؤں؟ ایک مخبری یہ بھی ہے کہ نواز شریف اسحاق ڈار کو خود سے مکمل طور پر علیحدہ کر رہے ہیں کیونکہ ممکنہ طور پر اسحاق ڈار نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کیے ہیں، انہوں نے ایک مزار کے مجاور سے مل کر اسسٹیبلشمنٹ سے رابطے کیے اور وعدہ معاف گواہ بننے کی دوبارہ سے پیشکش کی لیکن وہ پیشکش ٹھُکرا دی گئی۔
اسٹیبلشمنٹ نے ان سے کہا کہ ہمارے پاس آپ کے تمام کارنامے موجود ہیں لہٰذا ہم نے کسی کو وعدہ معاف گواہ نہیں بننے دینا۔ اسحاق ڈار کے گھر نواز شریف کی وہ بیٹی ہے جس کو سعودی خاندان نے طلاق دے دی تو وہ اب اسحاق ڈار کے گھر ہیں۔یہ عام لوگوں کو نہیں پتہ لیکن غالباً 23 کمپنیاں ، جن کا فی الوقت منظر عام پر ذکر نہیں آیا، وہ اس بیٹی ، اسما شریف کے نام پر ہیں جو اسحاق دار کے گھر پر ہے۔ لہٰذا اس نازک موقع پر نواز شریف اسحاق ڈار کو ناراض بھی نہیں کرنا چاہتے، کیونکہ ایسا کرنے سے معاملہ بہت آگے چلا جائے گا۔ مبشر لقمان نے کہا کہ چنیوٹ کے جلسے کے بعد وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف شدید ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں،اور اپنے قریبی حلقوں میں انہوں نے یہ کہا ہے کہ کتنے سال ان مقامی لوگوں کو کھلایا پلایا ہے، لیکن یہ سارے سانپ ہیں،کئی مرتبہ ان کی وجہ سے جلسے منسوخ بھی ہوئے، ان سب سے 50،50 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وقت پڑنے پر نہ تو یہ لوگ خود آئے نہ کسی نے 5 سو روپے تک بھیجے۔ مبشر لقمان نے بتایا کہ مریم نواز نے اپنے والد کو صاف کہہ دیا ہے کہ آپ ہی مسلم لیگ ن کی رہنمائی کریں گے، میں نہیں چاہتی کہ چچا شہباز شریف کو کوئی بھی موقع ملے اور وہ کھُل کر کوئی انتخابی مہم چلا لیں،مریم نواز کا یہ خیال ہے کہ اگر نواز شریف کو سزا ہو گئی جو کہ ان کو لگ رہا ہے کہ اب ہونی ہے تو اس کے بعد مریم نواز ہی ن لیگ کی اصل اور حقیقی لیڈر بن پر اُبھریں گی،اور شہباز شریف صرف ٹرین کی چھتوں سے ہاتھ ہلاتے رہیں گے اور گھر کی چھتوں کو دیکھتے رہیں گے جس کے اوپر کوئی بندہ نہیں ہو گا۔ مبشر لقمان نے مزید کہا کہ یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی بڑی منتیں کی جا رہی ہیں، اور انہی منتوں کا جواب ہے کہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی نظر آ رہی ہے، تاکہ فوج کو مصروف رکھا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.