لیبیا کے بن غازی شہر میں کار بم دھماکہ،6 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

جمعہ مئی 11:50

طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی کے مرکز میں واقع جمال عبدالناصر شاہراہ پر بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابق یہ دھماکہ مصروف شاہراہ پر ہوا ہے جہاں رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں زیادہ مجمع رہتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ ایسی جگہ کے قریب ہوا جہاں ایک شامی وفدکی طرف سے نمائشی اسٹال لگائے گئے تھے۔ دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔تاحال کسی نے اس کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔