شام ، فضائی حملے میں 12 غیرملکی جنگجو ہلاک، آبزرویٹری

جمعہ مئی 11:50

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم 12 جنگجو مارے گئے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق دمشق حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہا کہ جمعرات 24 مئی کو کیے جانے والے حملے میں ان فائٹرز کو نشانہ بنایا گیا جو داعش کے خلاف عسکری کارروائیوں میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

ان ہلاک شدگان کے بارے میں اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ یہ تمام غیرملکی تھے۔ آبزرویٹری کے مطابق یہ حملے بوکمال اور حمیمہ کے علاقوں پر کیے گئے، جو دیرالزور میں واقع ہیں۔ دوسری جانب امریکی وزارت دفاع نے اس حملے پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :