امریکی نیول اکیڈمی ایئر شو ، جنگی طیاروں کی گھن گرج سے آسمان گونج اٴْٹھا

ائیر شو دیکھنے کے لئے آنیوالوں کو اسٹنٹ پائلٹس نے اپنے جہازوں کی ذریعے مختلف کرتب دکھائے

جمعہ 25 مئی 2018 12:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء)امریکی نیول اکیڈمی میں شاندار ائیر شوکا انعقاد کیا گیا جس میں جنگی طیاروں کی گھن گرج سے آسمان گونج اٴْٹھا۔

(جاری ہے)

اس ایئر شو میں کئی اسٹنٹ ٹیمزنے حصہ لیااور ائیر شو دیکھنے کے لئے آنیوالوں کو اسٹنٹ پائلٹس نے اپنے جہازوں کی ذریعے مختلف کرتب پیش کیے۔ جہاں مہم جو اور جانباز پائلٹوں نے جہاز کو فضا میں اونچائی کی طرف تیزی سے لیجانے کا مظاہرہ پیش کیا وہیں ایک دوسرے کی جانب تیزی سے بڑھنے والے جہازوں کے اسٹنٹس نے حاضرین کو دنگ کر دیا۔جہازوں کو گھمانے اورقلابازیاں دینے کے اسٹنٹس دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد اس ایئر شو میں آئے۔