شمالی کوریا سے مذاکرات کی منسوخی پر ٹرمپ کیخلاف جنوبی کوریا میں احتجاج

پیانگ یانگ میں امریکی سفارتخانے کے باہر نعرے ،ٹرمپ کی تصویر پر مکے برسائے اور اسے پھاڑ ڈالا

جمعہ 25 مئی 2018 12:10

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) شمالی کوریا سے 12 جون کو ہونے والے مذاکرات منسوخ کرنے پر امریکا کے حمائتی ملک جنوبی کوریا میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں امریکی سفارتخانے کے باہر سو کے لگ بھگ لوگ جمع ہوئے اور امریکی صدر کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرے میں شریک ایک لڑکی نے صدر ٹرمپ کی تصویر پر مکے برسائے اور اسے پھاڑ ڈالا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اٴْن سے ملاقات منسوخ نہ کریں۔ انکا کہنا تھا صدر ٹرمپ کے فیصلے سے خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔