کینیڈاکے علاقے مسی ساگا کے ریسٹورنٹ میں دھماکا،15افرادزخمی ،حملہ آورفرار

دو مشتبہ افراد نے ریسٹورنٹ میں دھماکا کیا اور موقع سے فرار ہوگئے،مزید تحقیقات کی جارہی ہیں،پولیس

جمعہ 25 مئی 2018 12:10

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے قریبی علاقے مسی ساگا کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ریسٹورنٹ میں دھماکے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، کینیڈین پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق دھماکا ٹورنٹو کے مضافات میں موجود بھارتی ریسٹورنٹ میں ہوا۔پولیس حکام نے تایاکہ دو مشتبہ افراد نے ریسٹورنٹ میں دھماکا کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دھماکے کے بعد ریسٹورنٹ سے فرار ہونے والے دو افراد جن کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ انہوں نے دھماکا کیا ،ریسٹورنٹ میں دھماکے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، کینیڈین پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :