لیبیا ،بنغازی کی مصروف شاہراہ پر کار بم دھماکا،12فرادہلاک ،20زخمی

دھماکے کے وقت رمضان المبارک کی وجہ سے انتہائی رش تھا،ہلاکتوں میںاضافے کا خدشہ

جمعہ مئی 12:10

بن غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) لیبیا کی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے بنغازی کے مرکز میں واقع جمال عبدالناصر شاہراہ پر بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں12 افراد ہلاک اور20زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح افواج نے کہاکہ دھماکا چند لمحے قبل ہوا، جہاں رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں بہت زیادہ رش ہوتا ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر عام شہریوں کی ہلاکت کا خطرہ ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق بنغازی کار بم دھماکے میں ابتدائی طور پر بچوں سمیت 12 افراد کے جاں بحق جبکہ 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔