حاجن سے ایک شہری کی گلا کٹی لاش برآمد

جموں میں دستی بم کے حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی

جمعہ 25 مئی 2018 12:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن سے ایک38سالہ شہری کی لاش ملی ہے جس کا گلہ کٹا ہوا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یعقوب وگے جو پیشہ کے لحاظ سے ایک قصائی تھا کی لاش حاجن کے علاقے گنڈ پرنگ میں اسکے گھر کے باہر سے ملی ہے ۔ ادھر جموںمیں دستی بم کے ایک دھماکے میں ایک ایس ایچ سمیت تین بھارتی پولیس اہلکاراور ایک شہری زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے جموں میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب پولیس کی گاڑی پر دستی بم پھینکا جس سے تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کے فورابعد بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروںنے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ دریں اثناء ضلع سانبا کے علاقے ٹپیال کے قریب سڑک کے ایک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اورآٹھ زخمی ہو گئے ۔