گلوکارہ فرحانہ ارشد عید الفطر کے بعد اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے یورپ روانہ ہوں گی

جمعہ مئی 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) گلوکارہ فرحانہ ارشد عید الفطر کے بعد اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے یورپ روانہ ہوں گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ فرحانہ کے یورپ میں آٹھ شوز ہوں گے اور وہ فرانس ،جرمنی ، سپین ، اٹلی سمیت دیگر یورپی ممالک میں اپنے فن کا جادو جگائیں گی ۔فرحانہ ارشد اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی گلوکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ یاد رہے کہ فرحانہ ارشد کی دو بہنیں سائرہ ارشد اور حمیرا ارشد پہلے ہی گلوکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوا چکی ہیں ۔