زارا اکبر نے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے (ن) لیگ کے سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروا دی

جمعہ مئی 12:20

زارا اکبر نے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے (ن) لیگ کے سیکرٹریٹ میں درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) نامور اداکارہ زارا اکبر نے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے مسلم لیگ (ن) ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروا دی۔ زارا اکبر مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ پنجاب کی نائب صدر بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے زارا اکبر نے کہا کہ نواز شریف ہی عوام کے حقیقی لیڈر ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا اور آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر عوام کے ووٹوں سے برسراقتدار آکر ترقی کا سفر جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :