پارلیمنٹ ’وزیراعظم عمران خان‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

وزیراعظم عمران خان۔۔۔ عمران تیرے جانثار۔ بے شمار بے شمار،عمران خان کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپسی پر لوگوں کے نعرے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ مئی 12:32

پارلیمنٹ ’وزیراعظم عمران خان‘ کے  نعروں سے گونج اٹھا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25مئی2018ء) پارلیمنٹ ’وزیراعظم عمران خان‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خا ن نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔لیکن ا ب عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب عمران خان پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔

اس موقع پع لوگوں میں پایا جانے والا جوش و غروش دیدنی تھا اور لوگوں نےوزیراعظم عمران خان کے نعرے بلند کر دئیے۔اس کے علاوہ لوگوں نے عمران تیرے جانثار۔ بے شمار بے شمار کے نعرے بھی لگائے۔اس موقع پرلوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے گزشتہ روز دو سال بعد پارلیمنٹ کے کسی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

اس موقع پر انہیں صحافیوں نے گھیر لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف سے صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آئے ہیں جس پر عمران خان نے جواب دیا، مجھے یاد ہی نہیں کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آیا ہوں۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ آپ کو کتنے اجلاسوں میں آنا چاہیے تھا جس پر عمران خان نے کہا کہ اگر صحیح اسمبلی چلاتے تو میں ہر روز آتا۔

صحافی نے سوال کیا'آپ نہیں ہیں تو صحیح اسمبلی کون چلائے گا جس پر عمران خانے کہا کہ وزیراعظم اسمبلی کو مضبوط کرتا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آخری مرتبہ مئی 2016 میں قومی اسمبلی میں آئے تھے اور تقریبا 2 سال بعد گزشتہ روزایک مرتبہ پھر وہ اسمبلیآئے ۔ چیئرمین تحریک انصاف فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق آج پیش کیے جانے والے بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: