قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نشاندہی کے باعث کچھ دیر کے لئے معطل کیا گیا

جمعہ مئی 12:44

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نشاندہی کے باعث کچھ دیر کے لئے معطل کیا ..
اسلام آباد۔ 25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نشاندہی کے باعث کچھ دیر کے لئے معطل کردیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں حاجی غلام احمد بلور جیسے ہی نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرنے لگے اس دوران پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی نسیمہ حفیظ پانیزئی نے کورم کی نشاندہی کردی۔

(جاری ہے)

گنتی کرنے پر ارکان کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر سپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس کورم پورا ہونے تک معطل کردیا۔