ملائشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن بے نقاب کرنے کیلئے چھاپے جاری، 30 ملین ڈالر برآمد

جمعہ مئی 12:44

کوالالمپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ملائشیا کی پولیس نے ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر 30 ملین ڈالر کی رقم برآمد کرلی ۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن بے نقاب کرنے کیلئے جاری آپریشن کے تحت کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوالالمپور میں ایک فلیٹ پر چھاپا مارا گیا، تو وہاں ڈبوں اور بستوں میں پیسے اور زیورات ملے۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی رہائش گاہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ 9 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم نجیب رزاق کے انتخابی اتحاد کو شکست ہوئی تھی اور مہاتیر محمد کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد فتح یاب ہوا تھا۔