فلپائن، انسانی اسمگلنگ کے جرم میں جرمن شہری گرفتار

جمعہ 25 مئی 2018 12:44

منیلا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) فلپائن میں ایک 62 سالہ جرمن شہری کو انسانی اسمگلنگ اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ناکافی شواہد کی بنا پر ملزم کو رہائی تو دے دی گئی ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش ابھی جاری ہے۔ جمعہ کو فلپائن کی پولیس نے کہا کہ رہائی کے باوجود ملزم ملک چھوڑ نہیں سکتا۔ مقامی پولیس کے مطابق اس جرمن شہری کو 16 مئی کو 2 لڑکوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :