خودکش حملوں کے بعد انڈونیشیا میں انسداد دہشت گردی کیلئے سخت قانون سازی

جمعہ مئی 12:44

جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) انڈونیشیا نے جمعہ کو انسداد دہشت گردی کے لئے سخت قانون منظور کرلیا۔ جرمن خبرساں ادارے کے مطابق قانون کے تحت کسی مشتبہ دہشت گرد کو 21 روز تک حراست میں رکھا جاسکے گا جب کہ پولیس ان افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرسکے گی جو کسی ملکی یا غیرملکی دہشت گرد تنظیم میں بھرتی ہورہے ہوں، یہ قانونی بل گزشتہ 2 برس سے متعدد امور پر اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی منظوری حاصل کرنے سے قاصر تھا۔

(جاری ہے)

تاہم رواں ماہ ہونے والے پے در پے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اس قانون کو منظور کرلیا گیا۔ رواں ماہ انڈونیشیا میں 2 مختلف دہشت گردانہ واقعات میں 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جب کہ ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔