امریکی شہر اوکلوہاما میں فائرنگ،

2 افراد زخمی، حملہ آور ہلاک

جمعہ 25 مئی 2018 12:44

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) امریکی شہر اکلوہاما میں ایک پستول بردار شخص نے ایک ریستوران میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق واقعے میں ریستوران میں موجود 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مسلح شخص کو ایک دوسرے شہری نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے میں 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی جان خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد یہ حملہ آور ریستوران سے نکلا تو ہینڈ گن کے حامل ایک دوسرے شہری نے اسے نشانہ بنایا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔