Live Updates

تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں ،

عام انتخابات عوام کے پاس قسمت بدلنے کا سنہری موقع ہیں‘ جمشید چیمہ

جمعہ 25 مئی 2018 13:07

تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر ،حلقہ این اے 127سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں کے خوشنما نعروں کے بہکاوے میںنہیں آئیں گے بلکہ انہیں احتساب کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں ،تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں اور آئندہ عام انتخابات عوام کے پاس اپنی قسمت بدلنے کا سنہری موقع ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127کی یونین کونسل 165میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چوہدری نواز،چوہدر ی عاطف احمد ، میاں رضوان،ظہیر احمد بھٹی ، محمد جاوید ، عبد المجید خان ، ملک ندیم ، شیخ طارق سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عوام کسی لالچ اور دھونس میں آنے کی بجائے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ووٹ دیں بصورت دیگر مٹھی بھر اشرافیہ انہیں ساری زندگی اپناغلام بنائے رکھے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اپنے بچے تو بیرون ممالک تعلیم حاصل کرتے ہیں پھر یہ کیوںسرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بہتر کریں گے، حکمرانوں کے بعد ان کی اولادیں حکمرانی کرنے کے لئے تیار بیٹھی ہیں لیکن اب ایسا نہیں چلے گا بلکہ اب یہ حق عوام کا ہے اور وہ خود اپنی قسمت کے فیصلے کریں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت میں آنے کے بعد سو روز کے پروگرام نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور اسی وجہ سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات