سرگودھا میں بہن سے مراسم کے شبہ میں نوجوان کو گھر سے بلوا کر قتل کر دیا

پولیس تھانہ سلانوالی نے مقتول محمد آصف کے کزن عباس کی رپورٹ پر ملزمان عامر شہزاد اور ندیم عرف امجد کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا

جمعہ 25 مئی 2018 13:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سرگودھا میں بہن سے مراسم کے شبہ میں نوجوان کو گھر سے بلوا کر قتل کر دیا اور بیگ بندنعش گائوں سے ملحقہ کھیتوں میں پھینک دی پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد خاک دی ۔پولیس تھانہ سلانوالی نے مقتول محمد آصف کے کزن عباس کی رپورٹ پر ملزمان عامر شہزاد اور ندیم عرف امجد کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق چک 131 شمالی میں عامر شہزاد کو مقتول محمد آصف کے بہن کے ساتھ مراسم کا شبہ تھا جس کورات کے وقت اس نے گھر بلوایا جس کی بعدازاں بیگ بند نعش گاوں سے محلقہ کھیتوں سے ملی جسے پولیس نے ہسپتال منتقل کر کے کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مقتول کو اس کے گائوں کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :