فلم بین اپنے پسندیدہ سٹار کو نہیں بلکہ وہ ایک اچھی فلم دیکھنے سینما جاتے ہیں، کرینہ کپور خان

جمعہ 25 مئی 2018 13:25

فلم بین اپنے پسندیدہ سٹار کو نہیں بلکہ وہ ایک اچھی فلم دیکھنے سینما ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ یہ سن کر خوشی ہوتی ہے کہ شائقین اپنے پسندیدہ اداکار کی فلم دیکھنے سینماجاتے ہیں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے اچھے فلمسازوں کے ساتھ کام کیا ہے اور اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے جبکہ میں نے بہت سی اچھی فلموں سے انکار کیا ہے جس کا مجھے کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ میں اپنی ذاتی زندگی کو وقت دینا چاہتی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ شائقین اپنے پسندیدہ سٹار کو دیکھنے نہیں بلکہ وہ اچھی فلم دیکھنے سینما جاتے ہیں اور ہدایتکار کی فلم دیکھنے جاتے ہیں،فلم ہدایتکار کا شعبہ ہوتا ہے اور اداکار ایک کٹھ پتلی جیسا ہوتا ہے، یہ سن کر خوشی ہوتی ہے کہ شائقین اپنے پسندیدہ اداکار کی فلم دیکھنے سینماجارہیں ہیں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :