ایس ایس بی ٹرافی رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

جمعہ 25 مئی 2018 13:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے " ایس ایس بی ٹرافی رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ " کل ہفتہ سے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب رات 10بجے سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن سائوتھ کے کوارڈینٹر حبیب حسن بلوچ کریں گے ۔

اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات شرکت کریںگے ۔ افتتاحی میچ کراچی کولٹس باسکٹ بال کلب اور ونٹ یونٹ باسکٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ آرگنائزینگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد کھیلا جائے گا ۔