پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

جمعہ 25 مئی 2018 13:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔کراچی پولیس میڈیا سیل کے مطابق سعودآباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 2 مبینہ ملزمان ضمیر حسین ،محمد عاصم کو گرفتار کرکے 2 پستول، 30 گولیاں، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان مختلف تھانوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ناظم آباد پولیس نے کارروائی کے دوران مبینہ ڈکیت فرید کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزم جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :