سکواش کے سابق عالمی چمپئن شیر خان کی شیخ فاروق اقبال کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

شیخ فاروق اقبال اور ٹیم پہلے کی طرح ملک میں تن سازی کے کھیل کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی ،ْ بیان

جمعہ 25 مئی 2018 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سکواش کے سابق عالمی چمپئن شیر خان، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل (ر ) مجاہد اللہ ترین،اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا تنویر احمد اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل نے شیخ فاروق اقبال کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباددی دیتے ہوئے کہا کہ شیخ فاروق اقبال اور ان کی ٹیم پہلے کی طرح ملک میں تن سازی کے کھیل کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی فلاح بہبود کے لئے بھی پہلے سے زیادہ کام کریں گے

متعلقہ عنوان :