عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کل کیا جائیگا

جمعہ 25 مئی 2018 13:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) چوتھے عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کل فتہ کو کیا جائے گا، یہ ٹورنامنٹ پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام 29 مئی سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 26 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، اسلام آباد، بلوچستان کی ٹیمیں ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی مینجر میٹنگ آج ہفتہ کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 جون کو کھیلا جائے گا فائنل کے بعد ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لئے مدعو کیا جائیگا جو جون میں کراچی میں لگا جائیگا، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم روواں سال جولائی میں ملائیشیا میں کھیلے جانے والی انٹرنیشنل روک بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی۔