ڈبلن ، میچ کے دوران کھلاڑی کے منہ پر فٹبال آلگی

جمعہ 25 مئی 2018 13:27

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی کے منہ پر فٹبال آلگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فٹبال میچ کے دوران پیش آیا جب دو ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا اور دیگر کھلاڑی بینچ پر بیٹھے اپنی اپنی ٹیموں کو کھیلتا دیکھ رہے تھے کہ اس دوران گرائونڈ میں موجود کھلاڑی نے فٹبال کو زوردار کک ماری جو سیدھا بینچ پر بیٹھے ایک کھلاڑی کے منہ پر زور سے لگی اور وہ ہکا بکا تکلیف میں سر جھکائے بیٹھ گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فٹبال لگنے سے کھلاڑی کو کافی تکلیف رہی تاہم منہ زخمی ہونے سے بال بال بچ گیا۔

متعلقہ عنوان :