کوہلی کی دورہ انگلینڈ کیلئے تیاریوں کو دھچکا، گردن کی انجری کا شکار ،ْانگلش کاؤنٹی سرے کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے

جمعہ مئی 13:28

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کی دورہ انگلینڈ کیلئے تیاریوں کو بڑا دھچکا لگا اور وہ انجری کے سبب انگلش کاؤنٹی سرے کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا((بی سی سی آئی) نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈین پریمیر لیگ میں 17 مئی کو سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کے دوران کوہلی کی گردن میں انجری ہوئی۔

(جاری ہے)

انڈین بورڈ کے مطابق طبی عملے نے کوہلی کی انجری کا معائنہ کر کے انہیں چند ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے قبل انجری سے نجات حاصل کر سکیں۔بیان میں کہا گیا کہ کوہلی انجری سے صحتیابی کے بعد ٹریننگ کریں گے اور امید ہے کہ وہ 15جون تک صحتیاب ہو جائیں گے۔2014 کے گزشتہ دورہ انگلینڈ کے دوران 10 اننگز میں 134 رنز کی خراب کارکردگی کے پیش نظر کوہلی نے اس سال دورے کی قبل از وقت تیاریوں کی غرض سے انگلش کاؤنٹی سرے سے معاہدہ کیا تھا تاہم اب وہ کاؤنٹی نہیں کھیل سکیں گے۔۔بھارتی ٹیم رواں سال 5 ٹیسٹ، 3 ٹی20 اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم اگست سے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :