قومی ویمنز ہاکی پلیئر افشاہ نورین نے آسٹریلین کلب سے معاہدہ کرلیا

آسٹریلیا میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے ،ْوطن واپسی پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گی ،ْ گفتگو

جمعہ مئی 13:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) پاکستان کی ویمنز ہاکی ٹیم کی رکن افشاہ نورین نے آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ کے کلب کینز سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری کھلاڑی بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

افشاہ قومی ٹیم کی فاورڈ ہیں جنہیں قومی ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور انہوں نے آسٹریلین کلب سے 3 ماہ کا معاہدہ کیا ہے اور اچھی کارکردگی کی صورت میں ان کے معاہدے میں تجدید کا قوی امکان ہے۔

آسٹریلیا روانگی سے قبل افشاہ نے کہا کہ وہ غیرملکی لیگ میں ملک کی نمائندگ کے لیے بے چین ہیں، آسٹریلیا میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور میں وطن واپسی پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہاں سیکھنے کا موقع ملے گا اور میں اس تجربے کو واپس آ کر پاکستانی کھلاڑیوں میں منتقل کروں گی۔

متعلقہ عنوان :