مہمندایجنسی کے سرکاری سکولوں میں طلباء کیلئے فری آئی سکریننگ

جمعہ 25 مئی 2018 13:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹا کے زیر نگرانی مہمند ایجنسی کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کومفت آئی سکریننگ کا انعقاد کیا گیا، آئی کئیر سروسز پروگرام فاٹا کی جانب سے جن سکولوں میں آئی سکریننگ منعقد کی گئی ان میں جی پی ایس ساراشاہ،جی پی ایس اسلام گل، اقرب ڈاگ، جی پی ایس نوی کلے، جی پی ایس پڑانگ غر، جی پی ایس خٹک شریف، جی پی ایس خادی کس، جی پی ایس شہید بانڈہ، جی پی ایس، جی پی ایس یکہ غنڈ، جی پی ایس کڑہ نمبر1، جی پی ایس سپارئی، جی پی ایس باز محمد کئیر، جی جی پی ایس ڈب کور،جی جی پی ایس یکہ غنڈ ،جی جی پی ایس سبحان خوڑ، جی جی پی ایس باز محمد کور، جی جی پی ایس شیر علی اقرب ڈاگ،جی جی پی ایس سید کوراورمہمند ایجنسی کے دیگرپرائمری سکول شامل ہیں،آئی کیمپوں میں ماہر آئی ٹیموں نے سکولوں میں طلباء وطالبات کے معائنہ کرکے 4279بچوں کو مفت ادویات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

سکول کے اساتذہ اور علاقے کے غریب عوام نے ڈائریکٹر ہیلتھ پروگرام منیجر اور آئی کئیر پروگرام فاٹا کی پوری ٹیم نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔