ڈپٹی کمشنر ضلع دیر بالا کی ضلع بھرکے سربراہوں کو ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام کی خود مانیڑنگ کرنے کی ہدایت

جمعہ 25 مئی 2018 13:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر ضلع دیر بالا محمد عرفان اللہ محسود نے ضلع بھر کے قومی تعمیر نو کے محکموں کے ضلعی سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعے میں جاری ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام کی خود مانیڑنگ کریں تاکہ تمام منصوبے بروقت مکمل ہوسکیں اور ان کے ثمرات سے لوگ مستفید ہوں۔

(جاری ہے)

یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

جبکہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دیر ، مختلف محکموں کے ضلعی سربراہوں کے علاوہ سی ڈی ایل ڈی اور دیگر مختلف پراجیکٹس کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مفاد عامہ کے منصوبوں پر تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مفاد عامہ کے منصوبوںپر تعمیراتی کام کی رفتار پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔