جڑواں شہروں میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کی طرف سے افطار ڈنر اور سحری پیکجز شہریوں کی توجہ کا مرکز

جمعہ 25 مئی 2018 13:30

جڑواں شہروں میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کی طرف سے افطار ڈنر اور سحری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے بیشتر ہوٹلوں اور ریستورانوں کی طرف سے فیملیز کیلئے افطار ڈنر اور سحری پیکجز شہریوں کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرنے لگے۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے متعدد ہوٹل اور ریستوران کی طرف سے یہ پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

افطار و ڈنر کیلئے معیاری ڈشز کے دعوے کئے جا رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ فیملیز کو اپنی طرف راغب کیا جا رہا ہے جس کا مقصد رمضان المبارک کے دوران اپنے کاروبار کو وسعت دینا ہے۔

افطار کے وقت خاندانوں کا افطار گھر سے باہر کرنے کا رواج بڑھ گیا ہے جس کے باعث ہوٹلوں کی اس پیشکش سے لوگ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں اور بسا اوقات افطار اور ڈنر کے وقت بکنگ کرانا دشوار ہوتا ہے۔ بعض صارفین نے رش کا فائدہ اٹھا کر من مانے دام وصول کرنے والے ہوٹلوں اور ریستورانوں کی اجارہ داری ختم کرانے اور معیاری ڈشز کا لیبل سجا کر غیر معیاری کھانے اور اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹلوں اور ریستورانوں کے خلاف فوڈ کنٹرول ایکٹ کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔