وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور وفاقی سیکریٹری انجینئر عامرحسن سوموار کو ادارہ فروغ قومی زبان میں خطاطی گیلری کا افتتاح کریں گے

جمعہ 25 مئی 2018 13:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے وفاقی سیکریٹری انجینئر عامرحسن سوموار 28مئی 2018ء صبح ساڑھے دس بجے ادارہ فروغ قومی زبان میں خطاطی گیلری کا افتتاح کریں گے۔ گیلری میں پاکستان کے معروف خطاطوں کے فن پارے آویزاں کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے تحت تشکیل دی جانے والی نصاب کمیٹی نے مختصر اور طویل مدت کے پروسیس کے لیے نصابات کی ترتیب و تدوین کی ہے۔ اس کمیٹی میں ملک کے نامور خطاط شامل ہیں، جس میں رشید بٹ، خالد یوسفی، واصل شاہد اور ناصر خان سیماب شامل ہیں۔نئے نصاب کے تحت ممتاز خطاطوں کی رہنمائی میں جولائی 2018ء میں باقاعدہ کلاسوں کا آغاز ہو گا۔