Live Updates

رمضان المبارک کی مناسبت سے ’’ نعتیہ مشاعرہ‘‘ بتاریخ 29/مئی ( منگل) کو اکادمی ادبیات پاکستان میں منعقد ہو گا

جمعہ 25 مئی 2018 13:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) حسبِ روایت اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے ’’ نعتیہ مشاعرہ‘‘ بتاریخ 29/مئی،2018ء بروز منگل شام ساڑھے چار بجے اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر افتخار عارف کریں گے جب کہ معروف نعت گو عرش ہاشمی اردونعتیہ شاعری کے موضوع پر اظہار خیال کریںگے۔اسلام آباد /راولپنڈی کے نامور شعراء کرام بارگاہِ نبوی میں ہدیہٴ نعت پیش کریں گے۔مشاعرے کے بعد افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :