چنیوٹ ،ْوعدے کے باوجود ٹریکٹر نہ دلانے پر بیٹے نے والد کو قتل کردیا

والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ،ْرپورٹ

جمعہ 25 مئی 2018 13:36

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں مبینہ طور پر وعدے کے باوجود ٹریکٹر نہ دلانے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ چناب نگر کے علاقے موضع بخش والا کے رہائشی 50 سالہ ریاض احمد نے اپنے بیٹے کامران کو کاشتکاری کے لیے ٹریکٹر لے کر دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم فصل میں نقصان ہونے کے باعث ریاض احمد اپنے بیٹے کو ٹریکٹر نہ لے کر دے سکا۔پولیس کے مطابق اسی بات پر گزشتہ رات دونوں میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد ملزم کامران نے غصے میں آکر اپنے والد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیاجس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے