آپریشن ردالفساد ،ْ ایف سی کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد

جمعہ مئی 13:36

آپریشن ردالفساد ،ْ ایف سی کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فرنٹیئر کور نے دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔۔ایف سی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی مستونگ سے ملحقہ پہاڑی سلسلے میں کی گئی،،ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔