سابق وزیراعظم نواز شریف نے ماضی کی سازشوں سے پردہ اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا
کالعدم تنظیموں اور غیر ملکی قوتوں سے رابطوں سے متعلق بھی چیزیں سامنے لائیں گے
سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مئی 2018 13:46
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سابق صدر غلام اسحاق خان ، سابق صدر فاروق لغاری ، ان دونوں کے خلاف ان کو ہٹانے کے لیے کس طرح اہم ترین اداروں سے مدد مانگی گئی، اور ان سے کیا درخواست کی گئی، اور کس طرح خود اہم ترین اداروں کو ان معاملات میں مداخلت کے لیے بلوایا گیا۔
اس حوالے سے بھی اہم ثبوت سامنے لائے جا رہےہیں، سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے کئی ایسی اہم چیزیں سامنے لائی جا رہی ہیں جس میں یہ ثابت ہو گا کہ خود نواز شریف اس معاملے میں کیا چاہتے تھے، اور ان کی مرضی سے کیا کیا ہوا۔ کئی ایسے معاہدوں کو بھی سامنے لائے جانے کی توقع ہے جو ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے۔ ان میں کئی ایسے خطوط اور دستاویزات شامل ہیں جو نہ صرف نواز شریف کی پریس کانفرنس کی نفی کریں گی بلکہ کئی ایسی چیزیں بھی سامنے آئیں گی جس سے یہ ثابت ہوگا کہ نواز شریف نے کئی مرتبہ اہم ترین اداروں کو مختلف چیزوں میں ملوث کرنے کے لیے نہ صرف درخواست بھی کی بلکہ کئی مرتبہ تو اپنے چند ساتھیوں کو بھی ان کی مدد لینے کے لیے بھیجا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کتنی مرتبہ اہم اداروں کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کی ، اس حوالے سے بھی اہم ثبوت سامنے لائے جا رہے ہیں۔ جبکہ پنجاب کے اندر کالعدم تنظیموں سے روابط اور جنوبی پنجاب میں پولیس کے ذریعے ان کو تحفظ دینے کے حوالے سے بھی اہم ثبوت سامنے لائے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سابق وزیر اعظم کے غیر ملکی قوتوں سے رابطوں کے حوالے سے بھی چیزیں سامنے لائی جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.