بھارتی حکومت کا چینی کی سپلائی اور نرخ متوازن رکھنے اور گنے کے کاشتکاروں کو فائدہ دینے کے لئے سرپلس چینی خریدنے کا فیصلہ

جمعہ 25 مئی 2018 14:16

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بھارتی حکومت مارکیٹ میں چینی کی سپلائی اور نرخ متوازن کرنے کے لئے چینی کا سٹاک خرید کر ذخیرہ کرے گی۔بھارتی حکومت کے اس اقدام سے جہاں سرپلس چینی کو ذخیرہ کیا جائے گا وہاں مارکیٹ میں چینی کے نرخ کو استحکام ملے گا اور کسانوں کو شوگر ملوں کی جانب سے گنے کی ادائیگیاں بھی ممکن ہو سکیں گی۔

(جاری ہے)

بھارت میں چینی کا 30لاکھ ٹن کا بفر سٹاک موجود ہے جس کو خریدنے اور اس کو ذخیرہ کرنے کا فیصلہ مودی کے زیر صدارت بھارتی کابینہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت چینی کا سرپلس سٹاک شوگر ملوں کو ان کے ہی گوداموں میں سٹور کرنے کا کہے گی اور اس ذخیرے کے تمام اخراجات حکومت ادا کرے گی۔اس منصوبے پر 12.15ارب روپی(178.49 ملین)لاگت آئے گی۔بھارت نے مارچ میں چینی کی برآمد پر 20 فیصد ٹیکس معاف کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :