عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ

جمعہ مئی 14:16

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ
نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔نیویارک سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 0.9فیصد بڑھ کر 1305.18ڈالر پر بند ہوئے جبکہ یو ایس گولڈ کی جون کے لئے سپلائی 1.2فیصد اضافہ کے ساتھ 1304.40ڈالر فی اونس طے پائی،لندن سپاٹ میں سونے کے نرخ ایک فیصد تک بڑھ کر 1305.60ڈالر فی اونس اور امریکی سونے کی جون کے لئے سپلائی 1.2فیصد اضافہ کے ساتھ 1304.60ڈالر فی اونس طے پائی،چاندی کے نرخ 16.63 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

سنگا پور کی ایشیائی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخوں میں 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1203.03 ڈالر فی اونس اور امریکی سونا 1293.30 ڈالر فی اونس رہا جبکہ چاندی کے نرخ گر کر 16.45 ڈالر فی اونس رہے۔

متعلقہ عنوان :