پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 2 ارب روپے سے زائد کی منظوری

جمعہ 25 مئی 2018 14:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 68 ویں اجلاس میں ہیلتھ اور اربن ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 2 ارب 65کروڑ 24لاکھ 60 ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی68ویں اجلاس میںجن3ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن (پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا قیام) (ترمیمی) کیلئے 99 کروڑ 79 لاکھ 35 ہزار روپے، صوبہ پنجاب میں تحصیلوں تک ایمرجنسی سروس کی فراہمی میں توسیع (فیز II، ترمیمی) کیلئے 1 ارب 11 کروڑ 24 لاکھ 6 ہزار روپے اور قصور میں کھیم کرن روڈ کے مقام پر قصور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 54 کروڑ 21 لاکھ 19 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :