پنجاب حکومت دیگر صوبوں کو آٹے کی سپلائی اور لوکل گرائنڈنگ بحال کرے ‘

فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے الیکشن سے قبل دیگر صوبوں کو آٹے کی سپلائی روکنا درست اقدام نہیں، فلور ملز مالکان کو دیگر صوبوں کوآٹے کی سپلائی شروع کرنے کی اجازت دی جائے ، اور ہمیں انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے‘عاصم رضا/میاں ریاض / افتخار احمد مٹو

جمعہ 25 مئی 2018 14:37

پنجاب حکومت دیگر صوبوں کو آٹے کی سپلائی اور لوکل گرائنڈنگ بحال کرے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما عاصم رضا، سابق چیئرمین میاں ریاض اور چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب حکومت دیگر صوبوں کو آٹے کی سپلائی اور لوکل گرائنڈنگ فوری طور پر بحال کی جائے،پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے اور سب سے زیادہ انڈسٹری بھی پنجاب میں موجود ہے ،لہذا الیکشن سے قبل دیگر صوبوں کو آٹے کی سپلائی روکنا کسی صورت درست اقدام نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے ایک میٹنگ کے دوران کہی۔ آواز گروپ کے رہنما عاصم رضا نے کہاکہ فلور ملز مالکان نے ہمیشہ ماہ ا رمضان کے دوران پنجاب حکومت کے رمضان پیکج کو پورے صوبے میں کامیابی سے چلایا ہے،اس مرتبہ بھی دوسرے رمضان سے گرین تھیلا مارکیٹ میں وافر تعداد فراہم کیا جا رہا ہے تاہم فلور ملز مالکان کیلئے رمضان کے مہینے میں دیگر صوبوں کو ترسیل اور لوکل گرائنڈنگ بھی بند کر دی گئی ہے، جو دیگر صوبوں کے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

دیگر صوبوں کو رمضان المبارک کے مہینے میںآٹے کی ترسیل کے عمل کو نہ روکا جائے اور دیگر صوبوں کی حق تلفی نہ کی جائے، ہمارا وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ ہے دیگر صوبوں میں آٹے کی ترسیل کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ترجیحی بنیادوںپر فلور ملز مالکان کو دیگر صوبوں کوآٹے کی سپلائی شروع کرنے کی اجازت دے ، اور ہمیں انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے۔