البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جامع مساجد میں صفائی و آگاہی مہم

البیراک کے زیرِ انتظام15 رمضان بازاروں میں صفائی کے خصوصی انتظامات

جمعہ 25 مئی 2018 14:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے رمضان کی خصوصی صفائی و آگاہی کمپین شہر کے مختلف حصوں میں جاری ہے۔ جمعہ کے روز جامع مسجدغوثیہ اورجامع مسجد نورِ مدینہ، سراج پورہ میں ایک روزہ صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ البیراک ٹیم نے جامع مساجد کے خطیب حضرات سے ملاقاتیںکیں اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے خطبات میںصفائی سے متعلق اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داریوں کو موضوع بنائیں تا کہ ما حول کو گندگی سے پاک رکھنے کیلئے شہریوں کے کردار کو یقینی بنایا جاسکے۔

البیراک ٹیم نے نمازیوں میں رمضان کیلنڈرز اور آگاہی بروشیرز بھی تقسیم کئے۔نمازِ جمعہ سے قبل علاقے میں صفائی آپریشن بھی کرایا گیا تاکہ نمازیوں کو صاف ستھری راہ فراہم کی جاسکے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں البیراک زون ۱ میںقائم15 رمضان بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر مینول سویپنگ اور واشنگ کررہی ہے۔ مجموعی طور پر رمضان بازاروں میں ایک سو کے لگ بھگ سینٹری ورکرز دو شفٹوں میں صفائی کے امور سر انجام دے رہے ہیں۔

جبکہ صفائی آپریشنز کیلئے 15000 کلوگرام چونا، 900 فینائل کی بوتلیں اور 480 جھاڑو بھی مہیا کئے گئے ہیں۔سینٹری ورکرز کو حفظان ِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق3000 گلوز اور 3950 فیس ماسک فراہم کئے جاچکے ہیں۔البیراک کی جانب سے رمضان بازاروں اور ان کے گردونواح میں صفائی آپریشنز فیلڈ افسران کی نگرانی میں رمضان کے پورے مہینے جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :