کپاس کی فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کیلئے کاشتکار بی ٹی اقسام کی ٹیکنالوجی کو سمجھیں اور جدید سفارشات پر عمل ‘ماہرین زراعت

جمعہ 25 مئی 2018 14:37

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کپاس کی فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کیلئے کاشتکار بی ٹی اقسام کی ٹیکنالوجی کو سمجھیں اور جدید سفارشات پر عمل کریں کپاس کی بی ٹی اقسام کی کھاد ،پانی کی ضروریات اور کیٹروں کا حمل نان بی ٹی اقسام سے یکسر مختلف ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیکنالوجی سے عدم واقفیت اور سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے پیداوارکم ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ کپاس کی زیادہ پیداوار محکمہ زراعت کے منظور شدہ بیج اور معلومات سے بروقت عملدرآمد کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :