پاکستان کے ممتاز مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل 28 ویں سالگرہ کل منائیں گے

جمعہ 25 مئی 2018 14:37

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان کے ممتاز مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل 28 ویں سالگرہ کل 26 مئی بروز ہفتہ کو منائیں گے وہ 26مئی 1990 کو پیدا ہوئے عمراکمل نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ س24ی28 نومبر 2009کے دوران ڈینیڈن کے مقام پر نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا اور اس ٹیسٹ میچ میں129 رنز اسکورکرکے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سینچر ی اسکور کرنے والے پاکستان کے گیارہویں ٹیسٹ کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

عمراکمل نے سولہ ٹیسٹ میچ کھیل کر ایک سینچر ی کی مددسے مجموعی طور پر 1003رنز اسکورکیے ہیں -

متعلقہ عنوان :