Live Updates

علیم خان نے لاہور میں پارٹی کو ناقا بل تسخیر بنا دیا‘ڈاکٹر شاہد صدیق

جمعہ 25 مئی 2018 14:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ علیم خان نے لاہور میںپار ٹی کو ناقا بل تسخیر بنا دیا ہے ، ر مضان المبارک میں مہنگا ئی کا جن حکمرانو ں سے بے قا بو ہو چکا ہے ۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پی پی 167میں افطار ڈنر تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی مسلسل کو شش رنگ لا چکی ہے طا قتور ما فیا کا کٹہرے میں کھڑا ہو نا عوام اور تحریک انصا ف کی فتح ہے لاہور میں علیم خان کی قیاد ت میں پار ٹی مز ید نکھر کر سامنے آ ئی علیم خان نے لاہور میں جس محنت اور لگن سے کام کیا ہے اسی کی بدو لت آ ج لاہور تحریک انصا ف کا قلعہ بن چکا ہے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ر مضان المبارک میں مہنگا ئی کا جن حکمرانو ں سے بے قا بو ہو چکا ہے منا فع خور رمضان المبارک میں عوام کو دو نو ں ہا تھو ں سے لو ٹ رہے ہیں حکومتی وزیر اور مشیر عوام کے دو کھ کا احسا س کر نے کی بجائے شریف فیملی کی چوری کو چھپانے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ عام انتخابا ت میں ن لیگ تنہا ئی کا شکارہو جائے گی پیپلز پار ٹی اور ن لیگ کی اقتدار کیلئے باریا ں لینے کا دور گزر گیا ہے پاکستان کا مستقبل روشن ہے ملک کو لو ٹنے والے اند ھیرو ں کی وادیو ں کو گم نام ہو جائیں گے تحریک انصا ف پور ے ملک میں کلین سو پ کرے گی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات