کینیڈا: بھارتی ریسٹورنٹ میں دھماکا،

15افراد زخمی،شدت پسند موقع سے فرار زخمی ہسپتال منتقل،3کی حالت تشویشناک

جمعہ 25 مئی 2018 14:54

مسی ساگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) کینیڈین شہر مسی ساگا میں واقع بھارتی ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا،جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے،دھماکا ٹورنٹو کے مضافات میں موجود بھارتی ریسٹورنٹ میں ہوا۔پولیس حکام کے مطابق 2مشتبہ افراد نے ریسٹورنٹ میں دھماکا کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ زخمی ہونیوالوں میں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دھماکے کے بعد ریسٹورنٹ سے فرار ہونیوالے دو افراد جن کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ انہوں نے دھماکا کیا ریسٹورنٹ میں دھماکے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، کینیڈین پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :