ٹرمپ ،کم ملاقات منسوخ؛

جنوبی کوریا میں امریکی سفارتخانے کے باہر شدید نعرے بازی مظاہرین نے ٹرمپ کی تصاویر پھاڑ ڈالیں،مذاکرات منسوخ نہ کرنے کا مطالبہ

جمعہ 25 مئی 2018 14:54

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) شمالی کوریا سے 12 جون کو ہونیوالے مذاکرات منسوخ کرنے پر امریکا کے حمائتی ملک جنوبی کوریا میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف احتجاج کا سلسلہ چل نکلا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دارالحکومت سیؤل میں امریکی سفارتخانے کے باہر درجنوں افراد نے امریکی صدر کیخلاف نعرے لگائے، مظاہرے میں شریک ایک لڑکی نے صدر ٹرمپ کی تصویر پر مکے برسائے اور اسے پھاڑ ڈالا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اٴْن سے ملاقات منسوخ نہ کریں۔ انکا کہنا تھا صدر ٹرمپ کے فیصلے سے خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔