ترک فضائیہ کا شمالی عراق پرحملہ، دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے منہدم

جمعہ مئی 15:04

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) شمالی عراق میں ترک فضائیہ کے حملے میں علیحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے 6 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ترک جنرل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ترک فضائیہ نے شمالی عراق کے علاقے حاکورک میں کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند تنظیم ’’ پی کے کے‘‘ کے 6 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز کی رپورٹ کے مطابق آپریشن کے بعد تمام طیارے بحفاظت اپنے اڈوں پر وآپس آگئے۔

متعلقہ عنوان :