طاقت پر مبنی کشمیر پالیسی بے سود ہے ، یشونت سہنا

مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات ناگزیر ہیں ، تقریب سے خطاب

جمعہ 25 مئی 2018 15:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) بھارت کے سابق مرکزی وزیر یشونت سہنا نے ’’طاقت پر مبنی کشمیر پالیسی کو بے سود‘‘ قرار دیتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات ناگزیر ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھاجپا کے سابق لیڈر اور سابق مرکزی وزیر یشونت سہنا کاکہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیر کے ح والے سے جو طاقت پرمبنی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اسے بے مغز کہا جا سکت اہے کیونکہ بقول موصوف اس پالیسی سے نہ تو کشمیرمیں امن بحال ہو پائے گا اور نہ کشمیر مسئلے کے حل کی کوئی راہ نکل سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیر میں طاقت کے بے دریغ استعمال کررہی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ یہ پالیسی ناکام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط بیٹھوں سے کچھ حاصل نہیں ہو پائے گا کیونکہ طاقت آزمائی والے دماغ سے کام نہیں لیتے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات لازمی عمل ہے ۔ ۔