مقبوضہ کشمیر ، مجاہدین کے گرنیڈ حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ، 2 زخمی

جمعہ مئی 15:09

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے گرنیڈ حملے میں تین پولیس اہلکار جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جموں میں مجائدین نے ایک پولیس وین کو گرنیڈ حملے کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حملے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی تاہم کسی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ۔