الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عام انتخابات 2018کی تیاریوں کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کا انعقاد،

تیاریوں پر اطمینان ظاہر کیا گیا

جمعہ 25 مئی 2018 15:09

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عام انتخابات 2018کی تیاریوں کے سلسلہ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میںعام انتخابات 2018کی تیاریوں پر اطمینان ظاہر کیاہے،جمعہ کوالیکشن کمیشن آف پاکستان میںعام انتخابات 2018کی تیاریوں کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت جسٹس سردار محمد رضا نے کی،اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران،سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے دیگر افسران نے شرکت کی،ایڈیشنل سیکرٹری نے الیکش کمیشن کو عام انتخابات 2018 کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی،الیکشن کمیشن کو بتایاگیا کہ انتخابات میں استعمال ہونے والے بیشتر مواد کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے،کمیشن کو بتایاگیا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے،اور ریٹرننگ افسران کی تربیت یکم جون2018تک مکمل کر لی جائے گی،اس کے پریذائیڈنگ افسران اورسینئیر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران ک تربیت کا عمل 25جون سے شروع ہو گا اور15جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا،چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے اس بات پر زور دیا کہ تربیت کو انتہائی اعلی معیار پر رکھا جائے اور اس حوالے سے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں،کمیشن نے اب تک کی تیاریوں پر اطمینان ظاہر کیا۔